- Advertisement -

Muharram Ki 10 Aur 9 Tareek Ko Roza Rahane Ka Sawab Kya Kya Hai.

1000 Shahido Ka Sawab 1000 Bar Hajj Karne Ka Sawab 1000 Bar Umrah Karne Ka Sawab 2 Saal Ke Gunha Maaf 2 Saal Ibadat Karne Ka Sawab.
ANSWER
مذکورہ روایت میرے علم میں نہیں. چند صحیح روایتیں بیان کی جاتی ہیں. عاشورا یعنی دسویں محرم کا روزہ اور بہتر یہ ہے کہ نویں کو بھی رکھے۔
حدیث ۱: صحیحین میں ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے عاشورا کا روزہ خود رکھا اور اس کے رکھنے کا حکم فرمایا۔
حدیث ۲: مسلم و ابو داود و ترمذی و نسائی ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’رمضان کے بعد افضل روزہ محرم کاروزہ ہے اور فرض کے بعد افضل نماز صلاۃ اللّیل ہے۔‘‘
حدیث ۳: صحیحین میں ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی، فرماتے ہیں : میں نے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو کسی دن کے روزہ کو اور دن پر فضیلت دے کر جستجو فرماتے نہ دیکھا مگر یہ عاشورا کا دن اور یہ رمضان کا مہینہ۔
حدیث ۴: صحیحین میں ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لائے، یہود کو عاشورا کے دن روزہ دار پایا، ارشاد فرمایا: یہ کیا دن ہے کہ تم روزہ رکھتے ہو؟ عرض کی، یہ عظمت والا دن ہے کہ اس میں موسیٰ علیہ الصلاۃ و السّلام اور اُن کی قوم کو اﷲ تعالیٰ نے نجات دی اور فرعون اور اُس کی قوم کو ڈبو دیا، لہٰذا موسیٰ علیہ السّلام نے بطور شکر اُس دن کا روزہ رکھا تو ہم بھی روزہ رکھتے ہیں ۔ ارشاد فرمایا: موسیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کی موافقت کرنے میں بہ نسبت تمھارے ہم زیادہ حق دار اور زیادہ قریب ہیں تو حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے خود بھی روزہ رکھا اور اُس کا حکم بھی فرمایا۔
حدیث ۵: صحیح مسلم میں ابوقتادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’مجھے اﷲ (عزوجل) پر گمان ہے کہ عاشورا کا روزہ ایک سال قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے۔
○●●●●●●●●●●●●○
Khalifa-E-Huzoor Tajushshariah
Mufti Maqsood Akhtar Qadri Razvi Amjadi
Khadim Dar al-Ifta Ridawi Amjadi
○●●●●●●●●●●●●○

- Advertisement -

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy